کینیڈا نے ایرانی شخصیات اورکمپنیوں پر پابندیاں لگادیں

March 30, 2023

اوٹاوا (نیوزڈیسک) کینیڈا نے ایران کی8 شخصیات اور 2کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کینیڈا نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ڈرون اور بیلسٹک میزائل بنانے پر پابندیاں لگائیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق پابندیاں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لگائی گئی ہیں،جن میں پاسداران انقلاب، قانون نافذ کرنے والی فورس اور ڈرون ساز کمپنیاں شامل ہیں۔