خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا گیا

March 30, 2023

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، خواجہ برادران کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نہ پیراگون کے شئیر ہولڈرز ہیں نہ سپانسر اور نہ ہی ڈائریکٹر، اس کیس میں جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں ہے کیوں کہ جرم کا ارتکاب ہی نہیں ہوا، احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔