پی پی اور ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیسز کا معاملہ، پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

March 30, 2023

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیسز کے معاملے پر فیصلہ جلد کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے فرخ حبیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت نے کہاکہ یہ کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرسکتی ہے یا نہیں ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک سادہ سا سوال ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرنے پر کوئی ججمنٹ یا قانون ہے تو وہ پیش کریں ،الیکشن کمیشن کا طریقہ کار تھوڑا خراب ہو گیاورنہ یہ مسائل نہ ہوتے۔