جوڈیشل مجسٹریٹ نےمحمد خان بھٹی پر درج اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج کردیا

March 30, 2023

لاہور ( نمائندہ جنگ)ضلعی کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر درج اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج کردیا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا عدالت نے محمد خان بھٹی پر درج اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ خارج کیااینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو اختیارات سے تجاوز کے مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت پیش کیا اینٹی کرپشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر مقدمہ خارج کردیا۔