رائیونڈ سٹی میں 12 لاکھ کا ڈاکہ، دیگر 11 علاقوں میں لوٹ مار

March 30, 2023

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) کاچھا فروٹ منڈی کاشفاقت 3 لاکھ روپے سے زائد کا پھل اپنے لوڈررکشہ پرلے کر رائیونڈجارہا تھاکہ جیابگاکے قریب 4کارسوار ڈاکو وں نے پھل سے لدارکشہ چھین لیااور اسے کارمیں بیٹھاکر2گھنٹے بعد چھوڑدیا۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکو ڈاکٹر شہزاد احمد کے گھر سے 12لاکھ 75ہزار روپے ، زیورات اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے، نصیر آباد میں ڈاکو عتیق الرحمان سے 20 ہزار روپے ،موبائل فون ، شادباغ میں کاشف سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ، شاہدرہ میں شہباز سے 30 ہزار روپے ، شفیق آباد میں ڈاکو ظہیر عباس سے موبائل فون ، سول لائن کے علاقے میں مزمل سے12 ہزار روپے، سمن آباد میں شیخ عمادسے 50 ہزار روپے ، ہربنس پور میں اشتیاق سے موبائل فون ، سمن آباد میں زبیر سے 35 ہزار اور 3 موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،گارڈن ٹاون سے ڈاکو امجد و فیملی سے 5 لاکھ و طلائی زیورات، نولکھا سے ڈاکو ناصر سے 4 لاکھ و موبائل فون، گوالمنڈی سے ڈاکو جمیل سے 3 لاکھ و موبائل فون، شاہدرہ سے ڈاکو اویس سے 6 لاکھ و موبائل فون چھین لیا گیا ، جبکہ شمالی چھاونی ، فیصل ٹاون،چوہنگ، ڈیفنس ،لاری اڈا، مصطفی ٹاون، ہنجروال سے کاریں ، سندر ، نواب ٹاون ، ماڈل ٹاون ، نصیر آباد ، شاہدرہ ٹاون ، گلبرگ ، اچھرہ موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔