پاکستان کا مستقبل راہداری منصوبے کی تکمیل سے وابستہ ہے، علامہ بشارت امامی

March 30, 2023

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہاہے کہ ہرشے پر ذات جماعت کی بجائے قوم و ملک کے مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری ٰ نے اسلام کی بنیاد مضبوط بنائی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے کی ایام الحزن کمیٹی کے کنوینر ذوالفقارعلی راجہ کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل راہداری منصوبے کی تکمیل اور ردالفسادکی کامیابی سے وابستہ ہے ۔