لائنز ایریا، حلوہ پوری کی دکان میں آگ، سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، خوف و ہراس پھیل گیا

March 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لائنز ایریا سیکٹر 2 بی نظامی روڈ پر واقع حلوہ پور ی کی دکان میں افطار سے قبل آتشزدگی کے باعث سامان خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کے دوران سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ بھی ہوا جسکی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،اطلاع پر فائر بگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔