آئینی، پارلیمانی بالادستی میں دباؤ قبول نہیں کرینگے، وزیراعظم، فضل الرحمٰن کا اتفاق

March 31, 2023

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مابین اس بات پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ عدالتی بالادستی کیلئے حکومت کی اتحادی جماعتیں یکجا ہیں اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ آئینی اور پارلیمانی بالادستی میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔