کورنگی کراسنگ، مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

March 31, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمان ٹاؤن تھا نے کی حدود کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ڈ اکو ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکرخاتون زخمی ہوگئی ، اس کا ساتھی موقع سےفرار ہو گیا، ڈاکوکی لاش اورزخمی خاتون کوجناح اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں ڈاکو کی شناخت 22سالہ عدنان ولدصنوراورزخمی خاتون کی35سالہ انجیلینازوجہ سلمان کےنام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ہلاک ہو نے والے ڈاکوکے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور موبائل فون برآمدکرکے مزید تفتیش جا ری ہے۔