توشہ خانہ کیس، عمران کو پھر استثنیٰ مل گیا، 29 اپریل کو سماعت

March 31, 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ میں فوجداری کارروائی کے لئے دائر الیکشن کمیشن کی درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی استثنیٰ درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے ۔ جمعرات کو سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکلاء امجد پرویز اور سعد حسن ، عمران خان کے وکلاء خواجہ حارث اور فیصل فرید چوہدری کے علاوہ دیگر عدالت پیش ہوئے ، دوران سماعت عمران خان پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ، فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد بار کی ہڑتال ہے ، تین روز سے ہڑتال چل رہی ، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء کی ہرتال میں عمران خان تو شامل نہیں ہیں۔