نیکا اور پی ایس کیو سی اےکی مینوفیکچررز پر ریگولیٹری بوجھ کم کرنے کیلئے نظام کی تیاری

March 31, 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی( نیکا )اور پی ایس کیو سی اے الیکٹرانکس مینوفیکچررز پر ریگولیٹری بوجھ کم کرنے کے لئے مربوط نظام تیارکررہے ہیں ،یہ بات ایم ڈی نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا )سردار معظم اور پاکستان الیکٹرانک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں ملاقات کے دوران بتائی گئی ۔ ملاقات میں نیکا لیبلنگ ریگولیشن اور پی ایس کیو سی اے کے سٹینڈرڈز پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق نیکا کے سربراہ نے بتایا کہ نیکا نے صارفین کیلئے لیبل پراڈکٹس کی بہتری کیلئے پبلک رجسٹری سسٹم (مانیٹرنگ و رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم )اور موبائل ایپ تیار کی ہے ۔ایم ڈی نیکا کی طرف سے موبائل ایپ اور پبلک رجسٹری سسٹم تیار کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا۔