لوگ صبر وتحمل سے مفت آٹا سہولت سے فائدہ اٹھائیں، ڈپٹی کمشنر

March 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر محمد سہیل نے ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کے ہمراہ مختلف آٹا تقسیم مراکز کامرس کالج قاسم پور کالونی، جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان، قادرپورراں اور مخدوم رشید کا وزٹ کیا وہاں پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کا کہنا تھا کہ ان پوائنٹس پر آ ٹا کی وافر مقدار موجود ہے صبر و تحمل سے مفت آ ٹے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ملتان انتظامیہ آ پ کے شانہ بشانہ فرائض انجام دے رہی ہے، نظم و ضبط کی خلاف ورزی سے آ پ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے سکیورٹی صورتحال اور انتظامات بارے استفسار بھی کیا جس پر وہاں موجود لوگو ں نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ نظم و ضبط کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مفت آ ٹا حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے مراکز پر موجود خواتین سے استفسار کیا اور ہدایات جاری کیں اور وہاں سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا۔