ہائیکورٹ، ٹرانسپورٹر کی ضمانت، کینٹین کنٹریکٹر کی درخواست نمٹا دی گئی

March 31, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے راجن پور کے ٹرانسپورٹر محمد شفیع کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری 13 اپریل تک منظور کرلی ہے۔جسٹس سردار محمد سرفرازڈوگر نے لطیف احمد کینٹین کنٹریکٹر کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 روز میں دادرسی کریں اور رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائیں۔جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی کے کارکن عبدالشاہد کی رٹ درخواست ڈپٹی کمشنر ملتان کے تحریری بیان پر غیر موثر قرار دیکر نمٹادی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کو 30 مارچ کو اصالتا" طلب کیا گیا تھا۔جنہوں نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ عبدالشاہد سمیت تمام سیاسی کارکنوں کے نظر بندی کے احکامات واپس لے چکے ہیں اور پیٹیشنر بھی گذشتہ روز رہا ہو چکا ہے۔