کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوٹلوں میں ٹھہرے تاجروں کو حبس بے جا میں رکھا گیا، لاہور ہوٹلز ایسوسی ایشن

March 31, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور ہوٹلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف خان نے کہا ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن ایک غیر سیاسی تنظیم ہے ہمارے کسی بھی عہدیدار کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں ہمیں اپنے روزگار سے غرض ہے، خیبرپختونخواہ سے ہوٹلوں میں ٹھہرے تاجروں کوتحریک انصاف کا ورکر سمجھ کر ساری رات حبس بیجا میں رکھا،پچھلے کئی سالوں سے ہر ماہ کاروبار کے سلسلے میں لاہور آتے ہیں کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، تاجر اگر اس واقعے کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں توبھرپور احتجاج کا راستہ اپنائیں گے ۔