اداکارہ طوبیٰ انور نے خود کو بیوقوف کیوں کہا ؟

March 31, 2023

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے دلچسپ ریل بنائی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ڈائٹنگ کرنا بے حد مشکل ہے اور جب سامنے مرغن اور من چاہی غذائیں ہوں تو سادہ غذا یاسلاد کھانا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

معصوم سے چہرے کی مالک طوبیٰ انور بھی اس ریل میں کچھ ایسی ہی مشکل سے دو چار نظر آ رہی ہیں، طوبیٰ معصوم بننے کی کوشش کر رہی ہیں مگر چالاکی سے اپنی مرضی کی غذا بھی کھا رہی ہیں۔


طوبیٰ انور اپنی اس ریل میں سلاد آرڈر کرنا بھول جانے کو اپنی بیوقوفی قرار دے رہی ہیں اور چالاکی سے اپنی من پسند غذا سموسے کو مجبوری قرار دیتے ہوئے کھا رہی ہیں۔