شاہد تنویر بٹ کا اوسلو سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

April 01, 2023

اوسلو (ناصراکبر) صدر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کےشاہد تنویر بٹ اوسلو سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے اور یہ بلدیاتی الیکشن اس سال ستمبر میں ہوں گے۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے شاہد تنویر بٹ بلدیاتی امید وار نمبر 12لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے، اس سلسلے میں انہوں نے اوسلو کے وزیراعلیٰ ریمنڈ جوہانسن اور پارٹی عہدیدار ماری سیباسٹین سےملاقات کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر خالدنذیر بٹ، ملک پرویز اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد تنویر بٹ نے کہاکہ اپنی کمیونٹی کی خدمت اور ان کی مدد کرنے کیلئے نارویجن بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد نارویجن قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کمیونٹی کی بھر پور مدد کروں گا اور کمیونٹی کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔