ملالہ یوسف زئی خواتین کرکٹ لیگ میں ٹیم خریدنے کی خواہاں

April 01, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان خواتین کرکٹ لیگ سے منسلک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی خواتین لیگ کی ایک فرنچائز ٹیم لینے میں دل چسپی رکھتی ہیں انہوں نے پی سی بی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ وہ ویمن لیگ کی ٹیموں کے بڈنگ کے عمل میں شامل ہوں گی۔گزشتہ برس لاہور آمد کے موقع پر ملالہ نے خواتین کرکٹرز سے خصوصی طور پر ملاقات بھی کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں برس پہلی خواتین کر کٹ لیگ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔