پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کیخلاف انکوائری جاری، عالمی تنظیم

April 01, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کہا ہے کہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے بارے میں انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ڈوپنگ کی کئی خلاف ورزیوں کی رپورٹ کی ہے جس کی تحقیقات جاری ہے، البتہ پاکستان کو معطل نہیں کیا ہے۔ دل چسپ امر یہ ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان فیڈریشن کو معطل کر رکھا ہے اور ایک عبوری کمیٹی تمام معاملات دیکھ رہی ہے، عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ طلحٰہ طالب سمیت پاکستان کے کچھ ویٹ لفٹرز انکوائری کے مراحل سے گذر رہے ہیں، چند روز قبل کامن ویلتھ گیمزگولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کا گوجرانوالہ میں ڈوپ ٹیسٹ لیا ہے ۔