اساتذہ 10 اپریل تک مردم شماری ڈیوٹی پر رہیں گے

April 01, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)مردم شماری کرنے والے اساتذہ 10 اپریل تک فیلڈ میں رہیں گے تفصیل کے مطابق پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کا تمام چیف سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ مردم شماری کا عملہ پوسٹ ویریفیکیشن کے سلسلے میں 10 اپریل 2023 تک فیلڈ میں موجود رہے گا اس کے علاوہ ان کو کسی بھی طرح کی دیگر ڈیوٹی کے لیے نہ جانے دیا جائے سی ای اوز کو ہدایت کی جائے ان کو حاضر تصور کرتے ہوئے ان کی ڈیوٹی بحال رکھی جائے۔