ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے شکایات سیل کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ شہری بھگتنے لگے ، کئی کئی بار تحریری درخواستیں دینے کے باوجود شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر نہ ہو سکے ، جگہ جگہ فلتھ ڈپوز کی موجودگی شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی - دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم سی انتظامیہ نے ساری توجہ مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کی صفائی پر مرکوز کر رکھی ہے۔