انسان شروع سے کرپٹ نہیں ہوتا، کچھ حالات سے ہوتا ہے، ڈاکٹر محمود ایاز

April 01, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور نیب کی شراکت سے آگاہی سیمینار ہوا۔سیمینار اور واک کا مقصد طلبا و طالبات کو کرپشن اور کریکٹر بلڈنگ بارے آگاہی دینا تھا۔سیمنار میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، نیب لاہور ریجنل بیورو سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد، منزہ تسنیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میں آنا ان کے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انسان کے خون میں کوئی بیماری آ جائے تو انسان تندرست نہی رہتا اسی طرح انسان کی کمائی میں حلال کی کمائی نہ رہے تو خرابیاں آتی ہیں۔کرپشن صرف پیسے کی حد تک نہیںہوتی بلکہ بہت ساری اقسام کی ہوتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایازنے کہا کہ انسان شروع سے کرپٹ نہی ہوتا کچھ حالات اور واقعات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے۔ نیب حکام کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈز سے نوازہ گیا اور آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔