عدلیہ پر حملہ آور ہونے والا چہرہ عیاں ہوگیا، تحریک انصاف

April 01, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کراچی میں راشن کی تقسیم کے وقت بھگدڑ سےخواتین سمیت بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاپاکستان تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتی ہے۔ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کراچی فیکٹری میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقع ہے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس نےکہاکہ عدلیہ پر حملہ آور ٹولہ کا گھناؤنا چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے بلیک میلنگ کی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔سستا آٹا کئی انسانی جانیں نگل چکا ہے مگر بے شرم اورسفاک حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں رہنماؤں کا کہنا تھا عمران خان کے خلاف مریم اورنگزیب کی من گھڑت گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے ن لیگی بے شرم ٹولے کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے مریم سرکار مفت اٹا دینے کی بجائے عوام میں موت بانٹ رہی ہے ۔