لاہور (نیوزرپورٹر)محکمہ ایکسائز پنجاب نے نئے مالی سال میں 124 ارب روپے سے زائد ریونیو وصول کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی، جبکہ مختلف ٹیکسز اور لیویز کے اہداف بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال تقریباً 48 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔