• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اب روایتی طریقہ کار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ہوگی ، ڈاکٹر فاروق افضل

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ʼʼہیلتھ ویژنʼʼ کے تحت مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی مریض دوست ماحول اورصفائی کے معیار کو مثالی بنانے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک نیا انتظامی میکنزم لاگو کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی ہدایات پر ہسپتال کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے انتظامی ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اس بارے بتایا کہ ہسپتال کے نظم و نسق، وارڈز کی مانیٹرنگ اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اب روایتی طریقہ کار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ہوگی۔
لاہور سے مزید