• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل لا نے پارلیمنٹ، آئین اور جمہوری اداروں کو کمزورکیا،پرویز اشرف

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے 5جولائی 1977 کی عوامی حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف 49ویں یوم سیاہ پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی 77ء کے افسوسناک دن ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوری سفر روک دیا گیا،صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مارشل لا نے پارلیمنٹ، آئین اور جمہوری اداروں کو کمزورکیا،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1988 میں جمہوریت کی بحالی کی نئی امید پیدا کی، انہوں نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ 5جولائی کے سیاہ دن ایک ڈکٹیٹر نے آپریشن فیئر پلے کے نام پر قائد عوام کی منتخب حکومت کو ختم کیا۔ سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید ،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نےبھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید