• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (نیوزرپورٹر)ڈنکی کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے دو پاکستانی شہری محمد انس اور محمد ارسلان ایمرجنسی پاسپورٹ پر ڈی پورٹ ہوکر لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دونوں کچھ عرصہ سعودی عرب میں مقیم رہے، جہاں سے انہوں نے یورپ جانے کے لیے غیر قانونی راستہ اختیار کیا۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان نے بعد ازاں لیبیا کے راستے کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچنے کی کوشش کی، تاہم دورانِ سفر تیونس کی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد تیونس حکام نے دونوں پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر کے واپس پاکستان بھجوا دیا۔
لاہور سے مزید