• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا ۔ رائیونڈ میں ڈاکو عثمان سے 4 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، گلشن اقبال سے ڈاکو عباس رضاسے3 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، فیکٹری ایریا سے ڈاکو نصیرانجم سے 2لاکھ70 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، بسطامی روڈسے ڈاکو ظفراللہ سے2لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، مانگا منڈی سے ڈاکو اجمل خان سے 1لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، غالب مارکیٹ سے ڈاکو رضوان خان سے 1 لاکھ 10ہزار روپےمالیت کی نقدی و موبائل فون، سلامت پورہ سے ڈاکو ادریس بھٹی سے 95ہزارمالیت کی نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیفنس سے اختر،گرین ٹاون سے سہیل خان، باغبانپورہ سے شاہزیب، برکی سےآصف رضا کی کاریں اور نیو انارکلی سے قمر زیدی ،رنگ محل سے کامران، شاہدرہ سے مجاہد حسین، بھاٹی گیٹ سےاختر حسین، نولکھا سے احمدعلی،اسلامپورہ سے قاسم شاہ کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
لاہور سے مزید