• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے، علماء

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مر کزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع ّآبادی نے جامعہ مدنیہ جدید رائے ونڈ، جامعۃ الحمید اور حفیظ سنٹر میں ختم نبوت اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے منکرین ختم نبوت کا بائیکاٹ انکو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اور انکی ہدایت کا ذریعہ ہے۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ منکرین کا دجل وفریب نہیں چلنے دیں گے،ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے آواز بلند کرناایمان کی پختگی کی علامت اور نشانی ہے۔اس موقع پر امیر مجلس لاہور مولانا مفتی محمدحسن سے خصوصی ملاقات کی۔ امیر رائے ونڈ مولانامفتی خلیل الرحمن، مولانا محمدزبیرحسن، مولانا مشرف علی، مولانا یونس مدنی، مفتی محمد حامد، مفتی عطاء الرحمن، مولانا عبدالعزیز، ملک خالد کھوکھر، مولانا حفیظ الرحمن، حفیظ سنٹر ایڈیشنل فنانس سیکرٹری رضوان، حافظ محمدعرفان ودیگر علماء اور تاجررہنما بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید