• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسی لینس نارووال کا افتتاح

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسی لینس نارووال کا افتتاح کردیاگیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن، نارووال کا افتتاح کیا-افتتاحی تقریب میں خصوصی بچوں میں ہمت کارڈز اور جدید اسسٹیو ڈیوائسز بھی تقسیم کی گئیں -معاونِ خصوصی ثانیہ عاشق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیار مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں -ہر شہر میں خصوصی بچوں کے لیے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا عظیم مشن یاد آتا ہے-معاونِ خصوصی ثانیہ عاشق نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہمیشہ پوچھتی ہیں، ʼʼثانیہ، میرے بچوں کا خیال رکھ رہی ہو؟خصوصی بچے وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے اپنی اولاد کی مانند ہیں - ہمت کارڈ، میل پروگرام، خودمختار پروگرام، ہیلتھ اسکریننگ اور اسسٹیو ڈیوائسز خصوصی بچوں کے لیے انقلابی اقدامات ہیں - صرف ایک شفیق ماں ہی خصوصی بچوں کے لیے ایسے فلاحی منصوبے متعارف کرا سکتی ہے-ثانیہ عاشق نے کہاکہ پنجاب خوش قسمت ہے کہ اسے مریم نواز جیسی دردمند وزیراعلیٰ ملی ہیں -اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق خصوصی بچوں کی تعلیم و بحالی کے لیے سرگرمِ عمل ہے-تقریب میں سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن سید شعیب اقبال اور ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن لیفٹیننٹ (ر) شعیب جدون بھی شریک تھے-
لاہور سے مزید