مفت آٹے کی فراہمی سے کروڑوں شہریوں نے فائد ہ اٹھایا، ن لیگ

April 01, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو مفت آٹا سکیم سے کروڑوں لوگوں نے فائدہ اٹھایا، یہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، فتنہ خان کی سہولت کاروں کی مدد سے ملک کے خلاف نئی تیار کی گئی سازش پکڑی جا چکی ہے گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے لئے ابھی بھی ایسی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں، آخر وہ کونسی طاقتیں ہیں کہ جو اس لاڈلے کی ملک دشمن سرگرمیوں کے باوجود اس کے لئے ہر طرف سے آسانیاں پیدا کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔