ڈاکٹرجاویداکرم سے فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات

April 01, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) نگران صوبائی وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹرجاویداکرم سے پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے ملاقات کی اس موقع پر سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری شاہدہ فرخ،سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین،ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرتحسین ودیگرافسران نے شرکت کی۔ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے وفدمیں صدر پروفیسرڈاکٹرفرقان خورشیدہاشمی،جنرل سیکرٹری محمد راؤ عالمگیر،مکرم انیس اور شبیراحمدکے علاوہ ودیگر عہدیداران شامل تھے۔ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے وفدنے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کے سامنے فارماسسٹس کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددیتے ہیں فارماسسٹس کی جدیدتقاضوں کے مطابق باقاعدہ آن جاب تربیت کروائی جائے گی۔