• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 روزہ کُل پاکستان ادبی مقابلہ جات بیاد علامہ اقبال کا آغاز آج لاہور میں ہوگا

لاہور(خبرنگار)غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں کے طلباء کے درمیان تین روزہ ادبی مقابلہ جات بیاد علامہ اقبال کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔ غزالی فاؤنڈیشن کے پاکستان بھر سے سکولوں کے پرائمری اور مڈل کلاسوں کے منتخب طلباء کے درمیان کلام اقبال، تقاریر، علامہ اقبال کی شاعری پر مبنی بیت بازی اور اقبال کی نظموں پر ٹیبلو کے مقابلہ جات ہوں گے۔ کلام اقبال کا مقابلہ تحت اللفظ اور مترنم دونوں طرح سے ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈٰیشن سید عامر جعفری کا کہنا ہے کہ کُل پاکستان ادبی مقابلہ جات اقبال اکادمی پاکستان کے تعاون سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔
لاہور سے مزید