• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر نمبر پلیٹس اور بوگس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں،9مقدمات درج 232گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے رات گئے اپلائیڈ فار، بغیر نمبر پلیٹس اور بوگس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 موٹرسائیکلوں اور لگژری گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کروا دیے، جبکہ اپلائیڈ فار232گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیراز ی کے مطابق شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹس 502 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ فینسی اور محکمہ ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر81موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور سے مزید