عدالتوں اور ایوانوں میں مفادات کی جنگ جاری ہے، سراج الحق

April 01, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتوں اور ایوانوں میں مفادات کی جنگ جاری، عوام حالات کے رحم وکرم پر، حکمرانوں کو ادراک نہیں بحران ملک کو کس سمت لے جائیگا،ممبران پارلیمنٹ اور ججز دست و گریبان ہیں۔ حکمران اشرافیہ نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جو مہنگائی کے ساتھ بدامنی کا عذاب بھی بھگت رہے ہیں، حکمرانوں کو ادراک نہیں کہ موجودہ بحران ملک کو کس سمت لے جا سکتا ہے، دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان لیبیا، شام اور عراق کی طرح تباہ ہو جائے،منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ساتھ بدامنی کی آگ میں بھی جل رہے ہیں، ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ منظور نہیں، قومی اداروں کو اونے پونے بیچنے کی روش ترک کی جائے۔