اوپن مارکیٹ میں آٹا مزید مہنگا ہونے لگا

April 01, 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)اوپن مارکیٹ میں آٹا مہنگے سے مہنگاہونے لگا‘ایک ماہ کے دوران مختلف شہروں میں 20کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے سے لیکر 1865روپے تک مہنگا ہوگیا۔

سب سے مہنگاآٹا وفاقی دارالحکومت میں فروخت ہورہا ہےجہاں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3160 روپے تک جاپہنچی ہے۔ راولپنڈی میں20کلو آٹے کے تھیلے کے نرخ 3133 روپے ہوگئے ۔

لاہور میں 20کلو آٹا 2316روپے میں دستیاب ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق صرف سکھر میں 20کلو آٹے کا تھیلا 60روپے تک سستا ہواہے۔