اجے دیوگن حروا تریویدی کی ذہانت کے معترف

April 01, 2023

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اجے دیوگن نے نئی فلم ’بھولا‘ میں اپنی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی حروا تریویدی کی تعریف کردی۔

انسٹاگرام پر اجے نے اپنی اور حروا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ہیں جنہوں نے ’بھولا‘ کو معنی دیے۔

اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ اپنی آن اسکرین بیٹی حروا تریویدی کے ساتھ ہوں، یہ ذہانت کا مجسمہ ہیں۔

ویڈیو کے عقب میں بھولا کا گانا ’آدھا میں آدھی وہ‘ بھی سنائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’بھولا‘ کی ہدایتکاری اجے دیوگن ہی نے کی ہے، یہ تامل فلم ’کائیٹھی‘ کا ری میک ہے۔