موبائل فون چھیننے والے 4 ملزمان گرفتار

April 02, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شاہراہ نور جہاں پولیس نے موبائل فون چھیننے اور IMEI تبدیل کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت زاہد ولد شوکت،الیاس ولد نصیب الرحمن،عادل ولد محمد اسماعیل اور منظور ولد نیک محمد کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے 16 عدد چھینے ہوئے موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور 2 عدد پستول برآمد کئے گئے ہیں۔