یوم باب الاسلام، حق کی بقاء اور دین کی سربلندی کیلئے تجدید عہد و عزم کا دن

April 02, 2023

کراچی (جنگ نیوز) 10رمضان المبارک اسلامی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جسےہم ’’یوم باب الاسلام‘‘ کے نام سے ہر سال یاد کرتے ہیں۔ اس دن عالم اسلام کے عظیم فرزند محمد بن قاسم نے سندھ میں اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی ۔ مقررین نے کہا کہ ہمدرد پاکستان کے بانی شہید حکیم محمد سعید ، نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی بیدار اور رواں رکھنے کے لیے اس دن کو ہر سال اہتمام سے مناتے تھے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے۔