کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے باضابطہ طور پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، آزاد خان کی کراچی پولیس آفس آمد پر ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔