کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازم محمد اسماعیل کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر 60 روز میں ادائیگی کا حکم دیدیا، وکیل یونیورسٹی نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ فنڈز کی کمی ہے، مالی معاونت کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یونیورسٹی کا جمع کروایا گیا جواب غیر تسلی بخش ہے، درخواست گزار کے واجبات تسلیم شدہ ہیں، یونیورسٹی نے تسلیم کیا کہ ریٹائرمنٹ کی مد میں 53 لاکھ سے زائد رقم واجب الادا ہے،عدالتی احکامات پر عملدرآمد نا ہونے پر ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔