کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے 2025کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط پاور یوٹیلٹی کےالیکٹرک نے گزشتہ سال کے دوران پیداوار، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی کے شعبوں میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،کمپنی نے سال گزشتہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور کسٹمر انگیجمنٹ میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا یوٹیلٹی سےشمسی توانائی کے 9,676 نیٹ میٹرڈ صارفین منسلک ہوئے، جس سے 230 میگاواٹ سے زائد بجلی کا اضافہ ہوا،سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک ہمیشہ صارفین کی تسلی اور اطمینان کو ترجیح دیتی ہے ہم اپنے صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، کراچی ہماری ذمہ داری ہے، ہم شہر کی خدمت اور ترقی کے لیے اپنی تمام توانائیاں اور وسائل صَرف کریں گے،نظر ثانی شدہ ایم وائی ٹی سے نئے چیلنجز درپیش ہیں لیکن ہم شہر اور کمپنی دونوں کے مفاد میں توازن کو برقرار رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین، تجارتی مراکز اور صنعتی یونٹس کو مستحکم اور قابلِ اعتماد بجلی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھی اور شہر کی منفرد آپریشنل ضروریات و طلب کے رجحانات کو بھی مدنظر نظر رکھا۔حد درجہ طلب کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے جون 2025 میں شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ طلب (پیک ڈیمانڈ) 3,563 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی، جسے کے۔الیکٹرک نے 3,545 میگا واٹ کی پیک سپلائی کے ساتھ بخوبی پورا کیا سالانہ اوسط طلب (جنوری تا نومبر) تقریباً 2,353 میگا واٹ رہی، جو شہر کی بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں اور توسیع کی عکاسی کرتی ہے،نیپرا نے مالی سال 2017 تا 2023 کے دوران ہونے والے نقصانات کی مد میں تقریباً 50 ارب روپے کے رائٹ آف کلیمز کی منظوری بھی دی، جنہیں مکمل جائزہ لینے کے بعد جائز اور محتاط اخراجات کے طور پر تسلیم کیا گیا۔