کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ سال نو کا آغاز خود احتسابی اور غلطیوں کو نہ دہرانے کے عہد کے ساتھ کیا جائے، آج بھی گزشتہ سال کے ظلم وجبر کی داستانیں غزہ، رفاح سمیت پوراارض فلسطین سنا رہا ہے اس وقت سامراجیت و صہیونیت کی ظلم و تشدد کی آگ کے سبب فلسطین مظلومیت کی ایسی تصویر بن گیاہے۔