کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار گڑھے میں گر کر زخمی ہو گیا، 29 دسمبر کی شب پیش آنے والے واقعہ کی وڈیو بھی سامنے آئی ہے، سڑک پر پانی کی لائن ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی اور کوئی حفاظتی نشاندہی کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔