کراچی (اسٹاف رپورٹر )صدر گل پلازہ کے قریب قائم سینما کی عمارت میں آگ لگ گئی، ترجمان سندھ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ سینما کی عمارت کے کھلے ہال میں لگی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی ہے ، فائر فائٹرز نے دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ۔