تنخواہوں کا تنازع، ایسٹر بریک پر ہیتھرو سیکورٹی افسران کا 10 روزہ ہڑتال کا اعلان

April 02, 2023

لندن (پی اے) ایسٹر بریک پر ہیتھرو پر10 روزہ ہڑتال ہوگی۔ ہیتھرو ائر پورٹ نے کہا ہے کہ تنخواہوں کے معاملے پر اس کے سیکورٹی ورکرز یونینز کے ساتھ ڈیل کے قابل نہ ہونے کے بعد کچھ مسافروں کو ایسٹر کی تعطیلات کے دوران سیکورٹی سے گزرنے کیلئے طویل تر قطاروں کا سامنا ہوگا ہے۔ یونائٹ یونین میں 1400سے زائد سیکورٹی افسران جو ہیتھرو ائر پورٹ کے لئے کام کرتے ہیں 10روزہ ہڑتال پر جارہے ہیں۔ جمعرات کو آخری وقت مذاکرات کسی حل کے بغیر منقطع ہوگئے، اس سے ایسٹر اسکول ہالیڈیز کے آغاز پر برطانیہ کے سب سے بڑے ائر پورٹ پر رخنے کا خطرہ ہے۔ ہڑتال میں ٹرمینل5کے سیکورٹی گارڈز شامل ہیں جو صرف برٹش ائر ویز اور وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو کارگو چیک کرتے ہیں۔ یونائٹ نے الزام لگایا ہے کہ ائر پورٹ نے حقیقی معنوں میں اجرت میں کٹوتی کی ہے، ائر پورٹ نے کہا ہے کہ اس نے یکم جنوری کی پچھلی تاریخ سے تنخواہ میں 10فیصد اضافے اور ایک ہزار پونڈ سے زائد کی یکمشت ادائیگی کی پیش کش کی تھی۔ اس کا کہنا یہ کہ ہنگامی منصوبے ائر پورٹ کے آپریشن کو برقرار رکھیں گے، تاہم یہ اگلے چند دنوں کے بہت مصروف رہنے کی توقع ہے کیونکہ لوگ ایسٹر ہالیڈیز پر ہوں گے اور اسٹاف کی کمی کے باعث سیکورٹی سے گزرنا زیادہ وقت لے سکتا ہے۔ ہڑتال سے قبل ہیتھرو نے ائر لائنوں سے کہا ہے کہ وہ ٹکٹ فروخت کرنا بند کردیں اور کسٹمرز کو سفر کی تاریخیں بدلنے کی اجازت دیں۔ برٹش ائر ویز نے احتیاطی طور پر300پروازیں منسوخ کردی ہیں اور ورجن اٹلانٹک نے تصدیق کی ہے کہ اس نے نئے ٹکٹوں کی فروخت محدود کردی ہے اور ایک لچکدار پالیسی متعارف کرائی ہے۔ متوقع بہت مصروف ویک اینڈ پر ائر پورٹ پر ہڑتال نے دستیاب سیکورٹی اسٹاف کی تعداد کم کردی ہے۔ ائر پورٹ نے کہا ہے کہ آپریشن کو معمول کے مطابق رکھنے کے لیے اس کے پاس ہنگامی منصوبے ہیں۔ تاہم امکان ہے کہ مسافروں کو سیکورٹی سے گزرنے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوگا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مسافروں کی مدد کیلئے ایک ہزار اضافی ساتھی اور ائر پورٹ کی مینجمنٹ ٹیم تعینات کررہا ہے۔ائر پورٹ مسافروں کو مشورہ دے رہا ہے کہ وہ ائر پورٹ کا سفر کرنے سے پہلے اپنی پرواز کی حیثیت چیک کریں اور کم فاصلے کی پرواز کیلئے دو گھنٹے سے پہلے اور طویل فاصلے کی پرواز کیلئے تین گھنٹے سے قبل ائر پورٹ نہ پہنچیں اور سیکورٹی کیلئے تیار رہیں۔ اس نے کہا ہے کہ بہائو میں مدد کیلئے مسافروں کو سیکورٹی سے گزرنے کیلئے صرف دو دستی سامان کی اجازت ہوگی۔ ایسوسی ایشن انڈسٹری پچھلے سال ایسٹر کی قطاروں کے اعادے کو روکنے کیلئے حکومت اور انڈسٹری ریگولیٹر کے شدید دبائو میں ہے۔ سول ایسوسی ایشن اتھارٹی اور ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے تجارتی اداروں کو افشا ہونے والے خط میں جو بی بی سی نے دیکھا، کہا گیا ہے کہ اس سال اسی سطح کا بگاڑ ناقابل قبول ہوگا، ائر لائنوں اور ائر پورٹوں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ اس سال کافی اسٹاف کے حامل ہونے کے بارے میں پراعتماد ہیں، گرچہ ائر ٹریفک کنٹرول کو متاثر کرنے والی فرانس کی ہڑتالوں جیسے فار جی عناصر مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔