روس اور شمالی کوریا میں ہتھیاروں کے معاہدے کے شواہد ہیں، امریکہ

April 02, 2023

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے پاس اس بات کے شواہد ہیں کہ روس ایک بار پھر یوکرین میں جنگ چھیڑنے کی خاطر ہتھیاروں کیلئے شمالی کوریا کی طرف دیکھ رہا ہے۔ اس بار اس معاہدے کے تحت روس ہتھیاروں کے بدلے میں شمالی کوریا کو خوراک اور ضروری سامان فراہم کرے گا معاہدے کے ایک حصے کے طور پر روس شمالی کوریا سے 20سے زائد اقسام کے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کرے گا۔