برآمدات کے فروغ کیلئے ریلیف، مراعات اور معاونت دی جائے،اعجاز الرحمٰن

April 02, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برآمدات کے فرو غ کیلئے ریلیف ،مراعات اورمعاونت دی جائے ،حکومت کو اپنے اعلان کردہ منصوبوں کی ذمہ داری لینی چاہیے اور قوم کو اس کے مثبت یا منفی جوبھی نتائج ہوںان سے آگا ہ کیاجائے تاکہ عوام کاحکومت پر اعتمادمضبوط ہوسکے،پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی مصنوعات پوری دنیامیں اپنی منفرد پہچان کی حامل ہیں لیکن حالیہ چندسالوںمیں یہ صنعت زبوں حالی کا شکار ہے۔