سونے کی زکوٰۃ کا حساب بولین مارکیٹ ریٹ کے حساب سے کیا جائے گا؟

May 12, 2023

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: زکوٰۃ سونے کی کون سی قیمت پر نکلے گی، قیمتِ خرید پر یا پھر قیمتِ فروخت پر(جس پر ہم بیچنے جائیں گے) ، یا پھر کسی اور طریقے پر؟

جواب: سونے کی زکوٰۃ بولین مارکیٹ (Bullion market) کی قیمت کے اعتبار سے نکالی جائے گی، یعنی روزانہ بولین مارکیٹ میں سونے کی جو قیمت شائع کی جاتی ہے، اس حساب سے زکوٰۃ نکالی جائے گی، اور اس میں کیرٹ (karat) کے اعتبار سے قیمت مختلف آتی ہے، لہٰذا زکوٰۃ نکالنے والے کے پاس جس کیرٹ کا سونا ہے بولین مارکیٹ میں اس کی جو قیمت ہے، اُس قیمت کے اعتبار سے رقم حساب کرکے ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوٰۃ ادا کردے، نیز زیورات میں سے صرف سونے، چاندی کی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی، موتی، نگینے، کھوٹ اور زیور بنانے کی اجرت اس میں شامل نہیں ہوگی۔