قومی گیمز کا دوسرا مرحلہ شروع آرمی ایتھلیٹس چھائے رہے

May 24, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 34 قومی گیمزکا دوسرا مرحلہمنگل سے شروع ہوگیا۔ اسکواش میں پنجاب ،آرمی، سندھ ، ایچ ای سی اور واپڈا نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ جوڈو ایونٹ کے پہلے روز آرمی کے کھلاڑی تین گولڈ اورایک سلورمیڈل جیت کرچھائے رہے۔ مینز 50 کے جی کیٹیگری میں آرمی نے گولڈ، نیوی نے سلور جبکہ واپڈا اورپنجاب نے برانزمیڈلز جیتے ۔ اوپن کیٹیگری میں آرمی نے گولڈ، ایچ ای سی سلور جبکہ ریلوے اورکے پی کے نے برانزمیڈلز حاصل کئے۔ خواتین کی 40 کے جی میں آرمی نے گولڈ، ایچ ای سی سلورجبکہ واپڈااوربلوچستان نے برانز میڈلز جیتے۔