عمران نیازی سیاستدان نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں، اقبال ظفر جھگڑا

May 26, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق سیکرٹری جنرل و سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا ، مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان ، صوبائی نائب صدر نعیم بہادر خان ، سابق صوبائی وزراء فرید مفکر ایوب خان آفریدی اور پاکستان مسلم لیگ کے بزرگ رہنما و مجاہد تحریک آزادی ملک سعد عمران خان نے کہا ہےکہ 9مئی کی ملک دشمن اور عوام دشمن کارروائیوں سے ثابت ہوگیاہے کہ عمران نیازی سیاستدان نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں میاں محمد نواز شریف کی حکومت 3 مرتبہ برطرف کی گئی انہیں جیل میں رکھا گیا نااہل کیا گیا اور جلا وطن بھی کیا گیا لیکن نواز شریف نے باغیانہ رویہ اختیار نہیں کیا او ر آئینی جدوجہد کرتے رہے مسلم لیگ کے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاگیا جیل بھرو تحریک اور لانگ مارچ کی طرح عمران خان کی گرفتاری کے خلاف تحریک کی ناکامی پر عمران نیازی کی طرف سے پی ٹی آئی کی ناکامی اور اپنی مصنوعی مقبولیت کو چھپانے کے لئے مسلح جھتوں ، دہشت گردوں اور شرپسندوں کو منگوا کر ملک میں دہشت گردی کی وارداتوںکا منصوبہ بنایا گیا جس پر بھارت میں جشن بنایا گیا ۔عمران نیازی دہشت گردی کی وارداتیں کروا کر فوج پر دباؤ ڈالنا چاہتے تھے کہ انہیں اقتدار میں لایا جائے جبکہ وہ جیل جانے سے بچ جائیں اور این آر او کے لئے حکومت پر بھی دباؤ ڈالنا چاہتے تھے 9مئی کی ملک دشمن اور عوام دشمن کارروائیوں کے خلاف پورے ملک میں نفرت پھیل گئی عوامکی طرف سے عمران کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئی پی ٹی آئی کے اندر بغاوت بڑھتی جارہی ہے پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار اہم رہنما عمران کے قریبی ساتھی ہزاروں کارکن پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اور جلد پی ٹی آئی کا سیاسی شیرازہ بکھر جائے گا اور عمران اکیلے رہ جائیں گے۔